حج آپریشن ڈیجیٹلائز

موبائل ایپلی کیشن کاجراء:حج آپریشن ڈیجیٹلائز ہو گیا

ویب ڈیسک:پاک حج موبائل ایپلی کیشن کا اجراءکردیا گیا جس سے حج آپریشن ڈیجیٹلائز ہوگیا۔
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنالی، نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف، وزیر مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجراءکردیا۔
نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کیلئے تمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی‘ عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی، واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا، عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراءاسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے، ایپ حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری