الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر انتخابات کا تاثر پیش کرنے میں ناکام رہا، سینیٹر مشتاق احمد

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے صوبائِی امیر و سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو 9 مئی کے واقعات کو جواز بنا کر انتخابی نشان سے محروم کرنا اور کارنر کرنا قطعی جائز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تاحال فری اینڈ دیئر الیکشن کا تاثر دینے میں ناکام رہی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ہی دستوری ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے فری اینڈ فیئر الیکشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا تاثر پیش کرنے میں الیکشن کمیشن کو ناکام ہوئی۔
یاد رہے کہ ملک بھر میِں ہونےوالے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی جاری ہے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی اور دیگر کارروائیوں کےبعد ان کے جمع کرانے کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری