تباہ کن جنگ

اسرائیل نے صدی کی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

ویب ڈیسک: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کے قریب بعض سب سے بڑے بم گرائے گئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے دو سو مقامات پر فضائی، زمینی اور سمندر سے حملے کر کے 3 صحافیوں سمیت 166 فلسطینی شہید کر دئیے۔
فلسطین میں 30 سال سے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اہلکار عصام المغربی بھی خاندان کے 76 افراد سمیت شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم