حماس

حماس اور اسلامی جہاد کا غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار

ویب ڈیسک :حماس اور اسلامی جہاد نے جنگ بندی کیلئے مصری تجویز کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کردیا ہے ۔
خبر رساں ادارے نے مصری سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر نے اسرائیل سے مکمل جنگ بندی کیلئے حماس اور اسلامی جہاد سے غزہ سے دستبردار ہونے کا کہا تھا۔
تاہم دونوں بڑی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔
خبر ایجنسی کو حماس کے حکام نے کہا ہے کہ حماس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے مصری بھائیوں سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت رکنے اور غزہ میں امداد میں اضافے کے بعد ہی یرغمالیوں کی رہائی پربات ہوگی۔
اسلامی جہاد نے بھی یہی موقف اپنایا ہے اور کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو تمام فلسطینیوں قیدیوں کو رہاکرناہوگا۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا