سیاستدانوں کے کاغذات منظور

انتخابات 2024، آصف زرداری، شیخ رشید سمیت کئی سیاستدانوں کے کاغذات منظور

ویب ڈیسک: ای سی پی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں کے اُمیدواروں کی سکروٹنی آج ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اُمیدواروں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی آج ہوگی۔
جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدواروں کی سکروٹنی کل، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی 28 دسمبر کو کی جائے گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے این اے 207 نوابشاہ، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے راولپنڈی، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو، روبینہ قائم خانی، سعید غنی، تنزیلہ قمبرانی، جمیل سومرو، ٹی ایل پی کی ثروت فاطمہ، ایم کیو ایم کی افشاں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا