مزاحیہ اداکار چارلی چپلن

مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کو مداحوں سے بچھڑے 46 برس بیت گئے

ویب ڈیسک: خاموش رہ کر دنیا کو ہنسانے والے مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کو مداحوں سے بچھڑے 46 برس بیت گئے، اپنے فنی کیریئر میں انہوں نے کئی یادگار کردار نبھائے۔
بغیر کوئی لفظ ادا کئے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے چارلی چپلن 16 اپریل 1889ء میں پیدا ہوئے، غریب گھرانے میں آنکھ کھولنے والے چارلی چپلن کا کام ہمیشہ لوگوں کو خوش کرنا رہا۔
انہوں نے بچپن سے ہی سٹیج ایکٹر کے طور پر کام شروع کیا جبکہ سرکس میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، تاہم 15 سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہونے کے بعد چارلی چپلن کی قسمت بدل گئی۔
ٹیلی ویژن پر ان کی کامیڈی نے مزاح کو ایک عروج بخشا، بنا کچھ بولے صرف اپنی حرکتوں سے اور چہرے کے اتار چڑھاؤ اور تاثرات سے مزاحیہ اداکاری کر کے انہوں نے لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔
یہی وجہ تھی کہ صرف 19 سال کی عمر میں چارلی چپلن دنیا کے معروف ترین چہروں میں سے ایک بن گئے تھے۔ 7 دہائیوں پر محیط فنی کیریئر میں انہوں نے کئی یادگار کردار نبھائے۔
چارلی چپلن 25 دسمبر 1977 ء کو 88 سال کی عمر میں سوئٹزرلینڈ میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  نان فائلر کیخلاف گھیرا تنگ، اکاونٹ سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ