اوگرا کا عوام کو تحفہ، پیٹرول قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عام کو اوگرا کی جانب سے نئے سال کا پہلا تحفہ، پیٹرول قیمتوں میں کمی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے.
ذرائع کے مطابق اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ پیٹرول ایک روپے 72 پیسے سستا ہو سکتا ہے۔
اس کے برعکس اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حالیہ قیمتوں کے تعین کے حوالے سے وزارت خزانہ اوگرا کی تجویز کردہ سمری پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ پیٹرول قیمتوں میں کمی کی بدولت نئے سال پر اوگرا کی جانب سے عوام کو تحفہ ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر سفارشوں کی روک تھام کیلئے سرکلر جاری