ڈبلیو ایچ او

افغانستان اور پاکستان میں اب بھی پولیو موجود ہے، ڈبلیو ایچ او

ویب ڈیسک: ڈبلیو ایچ اونے اپنی شائع رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان اب بھی دنیا کے وہ دو ممالک ہیں جہاں سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہو سکا ہے۔
اس تنظیم کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک پولیو وائرس کے 12 مثبت کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں سے 6 افغانستان اور 6 پاکستان میں رجسٹر ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان میں جو چھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان تمام کا تعلق صوبہ ننگرہار سے ہے۔
یہ کیسز اس وقت رونما ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز افغانستان کے 20 صوبوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی عمومی مہم شروع ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طیارہ آج 10بجے کرغستان کیلئے روانہ ہوگا،بیرسٹر سیف