حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی کا دو ریاستی حل مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ اسی لئے حماس کی جانب سے بھی دو ریاستی حل کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا۔
اس حوالے سے حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ دو ریاستی تسلیم کرنے کا مقصد اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دو ریاستی حل اسرائیل بھی نہیں مانتا۔
ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی تقدیرکا فیصلہ کرنا فلسطینی عوام کا حق ہے، انہیں یہ حق دیا جائے۔ برطانیہ کون ہوتا ہے فلسطین کا فیصلہ کرنے والا۔
انہوں نے واضح کیا کہ دو ریاستی حل کا مقصد اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے جبکہ اسرائیل کا فلسطین پر کوئی حق نہیں۔
ترجمان حماس کا کہنا تھا او آئی سی ناکام ہوچکی، اس وقت غزہ کو 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے جبکہ اجازت صرف 100 ٹرکوں کی دی جا رہی ہے جو سراسر زیادتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ