سٹاک مارکیٹ

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 61 ہزار سے نیچے

ویب ڈیسک :پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں آج شدید مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس1494 پوائنٹس کم ہوکر 60 ہزار 210 پر آگیا جو گزشتہ کاروباری روز 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ 18 دسمبر کو 100 انڈیکس میں 925 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، جب کہ گزشتہ ہفتے انڈیکس 4 ہزار 425 پوائنٹس تنزلی کے بعد 62 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں ججز تقرر ی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب