بیٹ کی واپسی، الیکشن کمیشن کی مزید کارروائی بارے فیصلہ کل تک موخر

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء سے قبل پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بیٹ کی واپسی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے اہم حکم نامہ جاری کیا تھا۔
اس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بیٹ کا انتخابی نشان واپس کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کا حالیہ اجلاس انتہائی اہم تھا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے لیکن پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔
تاہم پی ٹی آئی نشان کا فیصلہ چیلنج کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کل تک موخر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت نے پی ‌ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیدیا تھا، بیٹ کی واپسی کے بعد اب الیکشن کمیشن ایک بار پھر سے متحرک ہو گیا ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بربریت :غزہ میں شہداء کی تعداد35ہزار سے متجاوز