محکمہ جنگلات

محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا سے فوت شدہ تین ملازمین کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک :محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے محکمہ جنگلات سے فوت شدہ تین ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات نے فوت شدہ تین ملازمین کے لئے امدادی پیکیج کی منظوری کی سفارش کی تھی جس پر محکمہ خزانہ نے تفصیلات مانگنے نے مراسلہ ارسال کردیا۔
محکمہ جنگلات کے فوت شدہ ملازمین میں شیر ذہاب، محمد اسد اور عدنان خورشید شامل ہیں‘جن میں شیر ذہاب 19 ستمبر 2022 کو دوران ڈیوٹی زخمی ہو کر بعد ازاں چل بسے تھے۔
محمد اسد دوران ڈیوٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ عدنان خورشید دوران ڈیوٹی پہاڑی سے گر کر انکی موت واقع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم نہ بنے اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمدیقینی بنائے