اسرائیلی افواج کی کارروائیاں باعث تمسخر قرار

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جدید اور بھاری اسلحے کے استعمال کے باوجود بھی ناکمی پر عالمی میڈیا ان کا تمسخر اڑانے لگا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قیادت کیخلاف کارروائیوں میں اسرائیلی افواج کی ناکامی پر آئے روز بیانات آنے لگے۔
ایک نجی پروگرام میں تبصرہ نگار نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف جوتے ہی ملنے لگے۔
اس حوالے سے ایک پروگرام میں رپورٹر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے جوتے اور دیگر سامان اٹھاتے ہوئے بولی کہ اسرائیلی افواج کے لیے اہم کامیابی، اہلکار یحییٰ سنوار کے جوتے تک پہنچ گئے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پورے شہری کا انفراسٹرکچر تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔ ان کی کارکردگی پر نہ صرف دنیا بھر کے دیگر ممالک بلکہ خود اسرائیل کے اندر سے بھی صدائیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ : ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ نعش مل گئی