گرفتاری کے بعد رہا

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عبدالسلام گرفتاری کے بعد رہا

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عبدالسلام کو پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام پشاور ہائیکورٹ آرہے تھے کہ پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق عبدالسلام کو ہائیکورٹ میں داخل ہونے پر گیٹ پر روک لیا گیا جہاں سے پولیس ان کو گاڑی میں زبردستی بٹھا کر ساتھ لے گئی ۔
گرفتاری کے کچھ دیر بعد سابق ممبرصوبائی اسمبلی کو رہا کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے سے انکار