اللوز پہاڑی نے سفید چادر اوڑھ لی

سعودی عرب، تبوک ریجن میں اللوز پہاڑی نے سفید چادر اوڑھ لی

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری کے باعث اللوز پہاڑ نے سفید چادر اوڑھ لی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی۔
برف باری ہوتے ہی پہاڑ دلکش منظر پیش کرنے لگا جسے دیکھنے کیلئے مقامی شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا رخ کرلیا۔
اللوز کا پہاڑی سلسلہ تبوک شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کی وجہ سے صحرا اور پہاڑ سرسبز ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم اہلکار جاں بحق