انتخابات کا تیسرا مرحلہ، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر

ویب ڈیسک: انتخابات کا تیسرا مرحلہ آغاز آج یکم جنوری2024ء سے شروع ہوگا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف پشاور سمیت ملک بھر میں ہائی کورٹس میں اپیلیں دائر کریں گے۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے جن امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں وہ آج یکم جنوری 2024ء سے ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کریں گے، تین جنوری سے الیکشن ٹربیونل ان پر سماعت شروع کر دیں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونل 10 جنوری تک تمام اپیلوں پر فیصلوں کے پابند ہوں گے۔ ریٹرنگ افسروں 11 جنوری کو امیدواروں کی نئی لسٹ جاری کریں گے اور 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 400سے زائد رہنما اپنے کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے کو آج چیلنج کریںگے۔
خیبر پختونخوا میں مسترد کاغذات پر اپیلیں سننے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹربیونل قائم کئے گئے ہیں جن میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز بھی شامل ہیں۔
30 دسمبر کو ملک بھر میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے ممکنہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے جن میں بانی پی ٹی آئِی سمیت دیگر اہم رہنما بحی شامل ہیں۔ ان تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور آج سے ان کے وکلاءاپیلیں دائر کریںگے۔
ملک بھرمیں ہائیکورٹ کے ججز کو اپیلٹ ٹربیونل میں تعینات کیا گیا ہے جس میں پشاور ہائیکورٹ کے 5ججز خیبر پختونخوا کی اپیلوں کی سماعت کریںگے۔
ملک بھر میں پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کئے گئے ہیں جن پر اپیلٹ ٹربیونل سماعت کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کااڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار