اسرائیل میں بلدیاتی

اسرائیل میں بلدیاتی انتخابات 27فروری تک ملتوی

ویب ڈیسک: اسرائیل میں آئندہ سال کے پہلے ماہ ہونیوالے ملک گیر بلدیاتی انتخابات کو27 فروری 2024 تک ملتوی کر دیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی کابینہ نے اتوار کو متفقہ طور پر جنوری کے آخر میں ہونے والے ملک گیر بلدیاتی انتخابات کو 27 فروری 2024 تک ملتوی کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات 31 اکتوبر 2023 کو ہونے تھے لیکن 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں شروع ہونے والی جنگ کے پیش نظر ملتوی کر دیئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم