ریٹرننگ افسران

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ایک ہزار سے زائد اپیلیں دائر

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئے ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف مجموعی طور ایک ہزار 88 اپیلیں دائر کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر ایپلٹ ٹریبونل میں 624 اپیلیں، ملتان بنچ میں 219، بہاولپور بنچ میں 81 اور راولپنڈی بنچ میں 164 اپیلیں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ٹریبونل میں دائر ہوئیں۔
یاد رہے کہ ان اپیلوں پر ٹریبونلز 10 جنوری تک فیصلے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات