ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ملک بھر میں ریٹیلرز پر بھاری ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں ریٹیلرز پر بھاری ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس سے 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس حوالے سے اسکیم تیار ہے، حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر اسکیم لانچ کر دی جائے گی۔
ریٹیلرز کی سالانہ آمدن پر 10 فیصد سے زائد جبکہ اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروبار اور افراد پر ٹیکس عائد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  12 اسرائیلی ایجنٹس پاسداران انقلاب ایران کے ہاتھ لگ گئے