پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابی مہم

پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابی مہم 2024 کیلئے ابتدائی شیڈول جاری

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم 2024 کیلئے ابتدائی شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔
انتخابی مہم 2024 کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد میں جلسہ شیڈول ہے۔
بلاول بھٹو 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاول پور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے۔
14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کیلئے جائیں گے۔
بلاول بھٹو 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گے۔
انتخابی مہم 2024 کیلئے 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو میں جلسہ کریں گے۔
اسکے بعد 19 جنوری کو چیئرمین بلاول بھٹو رحیم یار خان میں جبکہ 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کرینگے۔
انتخابی مہم کے سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ سے خطرب کرینگے۔
چنیوٹ میں 23جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہوگا۔
25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈی آئی خان میں جلسہ کرینگے۔
جبکہ 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسہ کرینگے۔
2 فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکارپور میں جلسے کرینگے جبکہ شام میں جیکب آباد میں جلسہ ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری 3فروری کو میرپورخاص، 4فروری کو حیدرآباد اور اور 5فروری کو کراچی میں جلسہ کرینگے۔
انتخابی مہم 2024 کے سلسلےمیں بلاول بھٹو زرداری 6فروری کو لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرینگے۔

مزید پڑھیں:  یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیدیا