ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز 2023 کیلئے ابتدائی 4کٹیگریز کی نامزگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
ایمرجنگ ینگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، بھارت کے یاشاسوی جیسوال، سری لنکا کے دلشان مدوشانکا اور جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزے کا نام شامل ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے بھارت کے سوریا کمار یادیو، زمبابوے کے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین، یوگانڈا کے الپیشن رجمانی کو نامزد کیا گیا۔
آئی سی ویمن کرکٹر آف دی ایئر اور آئی سی سی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگی میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
دیگر کٹیگریز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments