کشمیری عوام آج دنیا بھر میں یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری عوام آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو بنیادی حق دینے کیلئے قرارداد 5 جنوری 1949ء کو منظور ہوئِی .
اس سے قطع نظر آج بھی کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ بھارتی ہٹ دھرمی اپنی جگہ برقرار ہے، وہ ہر جگہ کشمیریوں کے حقوق سلب کئے بیٹھے ہیں۔
وزیر آزاد کشمیر کوثر تقدیس گیلانی کا یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ہزاروں بے گناہ کشمیری پابند سلاسل ہیں۔
رہنماء مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت مانگنے والے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور نے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کرلیا،بیرسٹر سیف