نوٹیفکیشن جاری

الیکشن التوا کی قرارداد :سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ویب ڈیسک :سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے الیکشن کے التواءسے متعلق منظور ہونے والی قرار داد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر مملکت، نگران وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کردی گئی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرکے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ملکی صورتِحال کے پیش نظر الیکشن شیڈول کو فوری تبدیل کرے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11بجے طلب، ایجنڈا جاری