شیری رحمن

سینیٹ قرار داد:بہرہ مند تنگی سے وضاحت لیں گے‘شیری رحمن

ویب ڈیسک :پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قرارداد کی حمایت نہیں کی‘ ہمارا واضح موقف رہا ہے کہ ملک میں بر وقت الیکشن ہونے چاہئیں‘سینیٹ کی ویڈیو دیکھ کر بہرہ مند تنگی سے وضاحت لیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں ہیجانی کی کیفیت نہیں پھیلانی چاہیے اور بے یقینی کی کیفیت نہیں ہونی چاہیے اور ہماری طرف سے ایسی کسی قراردار میں ہماری آواز شامل نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری پوری ہے، ہم میدان میں متحرک ہیں، ہماری ٹکٹیں فائنل ہو چکی ہیں اور ہماری باقی تیاریاں بھی ہو چکی ہیں، الیکشن کی سرگرمی پیپلز پارٹی ہی کرتی رہی ہے، ہم نے تو بلاول بھٹو کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بھی نامزد کردیا ہے تو پیپلز پارٹی کا تو واضح موقف ہے کہ الیکشن بروقت ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بھی کہہ رہا ہے کہ اس وقت سیکیورٹی کی خراب صورتحال ہے تو میں یہ ضرور کہوں گی کہ دہشت گردی کا سب سے بڑا ہدف پیپلز پارٹی رہی ہے، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود ملک میں الیکشن ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ: بلوٹوتھ استعمال کے الزام پر کرک میں 8 افراد گرفتار