آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری سڈنی ٹیسٹ میں ہرا کر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا.
پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف نئے لڑکوں کو کھلا کر جو تجربہ کیا وہ بری طرح ناکام ثابت ہوگیا۔
کینگروز نے پرتھ اور ملبورن کے بعد ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونیوالے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے تمام کھلاڑی صرف 115 رنز ہی بنا سکے.
میزبان ٹیم کو جیتنے کیلئے 130 رنز کا آسان ہدف دیا گیا جسے انہوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2022ء میں انگلینڈ نے بھی پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش سے دوچار کیا تھا.
ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی.
اس سے قبل 1960ء میں پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہاری تھی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی