پشاور تا رشکئی موٹر وے

شدید دھند:پشاور تا رشکئی موٹر وے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند

ویب ڈیسک :شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی تک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔
اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز ‘اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کے علاوہ تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں‘اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور