پشاور سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع دھند کی لپیٹ میں آ گئے، موٹر ویز بند

ویب ڈیسک: پشاور سمیت ملک کے دیگر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹروے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد سمیت موٹروے ایم تھری، ایم فائیو کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریف روانی صوبہ بھر سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں محدود کر دی گئی ہے۔
شدید دُھند کے باعث سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے اسماعیلہ، ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس اور موٹروے ایم 14 کو ہکلہ سے یارک تک بند کر دیا گیا.
موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران سفر کرنے سے احتیاط کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی