سکولوں میں حاضری کم

چارسدہ، شدید دھند کے باعث سکولوں میں طلبا کی حاضری کم ہونے لگی

ویب ڈیسک: چارسدہ میں شدید دھند کے باعث سکولوں میں حاضری کم ہونے لگی ہے.
چارسدہ میں شدید دھند اور سردی کے باعث سکولوں میں طلباء کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔
سردی کی شدت اور شدید دھند کے باعث سکولوں میں طلباء کی حاضری بیس فیصد رہی۔
دور دراز سے آنیوالے طلباء وطالبات کو شدید دھند کے باعث سکول پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سی این جی کی بندش کی وجہ سے لوکل ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث بھی طلباء کو سکول پہنچنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
دوسری طرف اس شدید سردی میں ساڑھے تین بجے سکول کی چھٹی ہونے سے بھی طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جبکہ والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے بچوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے،وزیراعظم