بیرسٹر علی ظفر

پشاور ہائیکورٹ نے انصاف کی روایات کو برقرار رکھا‘بیرسٹر علی ظفر

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر علی ظفر نے ”بلے “ کے نشان کی بحالی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے انصاف اور قانون کے مطابق فیصلے دینے کی روایات کو برقرار رکھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر و دیگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زبردستی اور غیر قانونی طور پر بلے کا نشان لیا تھا‘عدالت نے فی الفور نشان بحال کرنے اور سرٹیفیکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔
لیکشن کمیشن نے فیصلہ یہ کیا تھا کہ 20 دن میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے وہ ہم نے کروائے تو الیکشن کمیشن نے ہمارا انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کرتے ہوئے انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار کیا۔
ہمارا موقف تھا الیکشن ایکٹ کے تحت بھی الیکشن کمیشن کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیدیں کیونکہ انتخابی نشان کے بغیر کسی بھی پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حریف بن گیا ہے وہ جہاں بھی جائینگے ان کے خلاف قانون کے مطابق دلائل اور موقف پیش کرینگے‘سرٹیفیکیٹ ویب سائٹ پر آپ لوڈ نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری