تحریری فیصلہ

پی ٹی آئی انتخابی نشان :الیکشن کمیشن کو تحریری فیصلہ موصول نہ ہوسکا

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو تاحال پشاور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ موصول نہ ہوسکا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں معاملے کا قانونی جائزہ لینے کے لئے کل صبح مشاورت کا امکان‘ہائی کورٹ کے فیصلے پر کل اجلاس متوقع ہے ۔
اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں ہوگاجس میں کمیشن کے چاروں ممبران اورسپیشل سیکرٹریز شرکت کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا لاء ونگ کمیشن کو پشاور ہائی کورٹ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دیگا۔

مزید پڑھیں:  ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بھارتی شہری گرفتار