گیس لیکج دھماکے

پشاور:گیس لیکج دھماکے سے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی‘8افراد زخمی

ویب ڈیسک :پشاور میں واقع امتیاز مارٹ فلیٹس رنگ روڈ میں گیس لیکج سے دھماکے کے بعد کمرے میں آگ بھڑک اٹھی‘8افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں فلیٹ کے شیشے ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں 8افراد معمولی زخمی ہو گئے ہیں ۔
ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔
آگ پر ریسکیو1122 فائر فائیٹرز نے 35 منٹ میں مکمل قابو پا لیا ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ