طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں 6 ممالک ایک ساتھ نمبر ون

ویب ڈیسک: عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی۔ اس فہرست میں سب سے منفرد بات 6 ممالک کا ایک ساتھ نمبر ون ہونا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2024ء میں جنوری تا مارچ دنیا بھر کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں جاپان، جرمنی، فرانس، سپین، اٹلی اور سنگاپور نمبر ون پوزیشن پر ایک ساتھ موجود ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائِی گئی ہے کہ ان ممالک کے پاسپورٹس پر 194 ممالک میں ویزا فری سفر کیا جا سکتا ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھِی ایک نہیں بلکہ 3 ممالک مشترکہ طور پر حصہ دار ہیں۔ ان ممالک میں جنوبی کوریا، فن لینڈ اور سویڈن شامل ہیں ، ان ممالک کے پاسپورٹس پر 193 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔
طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی تین ممالک ڈنمارک، آئرلینڈ، آسٹریا، اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس شامل ہیں، چوتھے نمبر کی نشست پر برطانیہ، بلجیم، ناروے، لگسمبرگ اور پرتگال ہیں۔ ان ممالک کو بھی اسی وجہ سے ایک ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رکھا گیا ہے کہ یہ سینکڑوں ممالک کا سفر بغیر ویزہ کر سکتے ہیں۔
190 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت کے باعث یونان، مالٹا اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر ہیں۔
کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان سرفہرست، شام اور پھر عراق آخر میں پاکستان کا گرین پاسپورٹ چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا