حج و عمرہ میں آسانی، مسجد الحرام زونز میں تقسیم کرنے کا معاہدہ طے

ویب ڈیسک عازمین حج و عمرہ کی سہولت اور آسانی کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائَے جانے لگے ہیں۔ اس حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت مسجد الحرام کو کوڈیڈ زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔
حالیہ طے پا جانے والے معاہدے کا بنیادی مقصد حج و عمرہ کیلئے آئے متعمرین کو عبادت میں آسانی اور انہیں مطلوبہ مقام تک پہنچنے میں سہولت بہم پہنچانا ہے۔
معاہدے سے مسجد الحرام میں عازمین حج و عمرہ کی خدمت پر مامور خدام کی کارکردگی کا جائزہ بھی آسانی سے لیا جا سکے گا۔
سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ برس ایک کروڑ 35 لاکھ افراد نے عمرہ کیا۔ اب کی بار اس سے زیادہ تعداد متوقع ہے۔ اس لئے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 14 سالہ معذور نوجوان جاں بحق