ملک کے بالائِی علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردی جبکہ رات کو ہلکی بارش و برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
ذرائع کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ و پنجاب میں شدید دھند رہنے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ دھند کے باعث اکثر مقامات سے موٹر ویز بند کی جا چکی ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، عالمی یوم مزدور پر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا احتجاج، حقوق کا مطالبہ