نیوجرسی کی پہلی مسلمان

امریکہ، پاکستانی نژاد فوزیہ جنجوعہ نیوجرسی کی پہلی مسلمان ٹاون میئر بن گئیں

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد فوزیہ جنجوعہ امریکی ریاست نیوجرسی کی پہلی مسلمان ٹاون میئر بن گئیں.
امریکہ کو عام طور پر تارکین وطن کا ملک کہا جاتا ہے.
یہ اک حقیقت ہے کہ دنیا کے کسی ملک میں اتنے تارکین وطن نہیں جتنے امریکہ میں بستے ہیں۔
یہاں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد رہتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ملک کو ایک بہتر مستقبل کی خاطر چھوڑنے کا کڑا فیصلہ کر کے یہاں آئے۔
انہیں باصلاحیت لوگوں میں نوجوان پاکستانی نژاد فوزیہ جنجوعہ بھی شامل ہیں جو نیوجرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل کی میئر منتخب ہونیوالی پہلی مسلمان خاتون بن گئی ہیں۔
پہلی مسلمان پاکستانی نژاد خاتون فوزیہ جنجوعہ کا اپنے شوہر اور 4بچوں کی موجودگی میں قرآن پاک پر عہدے کا حلف لینے کے بعد کہنا تھا کہ یہ میرے لئے فخر کا لمحہ ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قومی وطن پارٹی کا احتجاج
مزید پڑھیں:  ملکی مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے،عارف علوی

فوزیہ جنجوعہ نے مزید کہا کہ پہلی مسلمان اور پاکستانی نژاد میئر بننا میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔
مجھے اپنے پاکستانی پس منظر پر فخر ہے۔ فوزیہ جنجوعہ کے مطابق ان کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر چکوال جبکہ والدہ کا تعلق لاہور سے ہے۔
ان کے والدین 1970 میں امریکا منتقل ہوئے تھے اور وہ امریکا میں ہی پیدا ہوئیں۔