غیرملکی فورسز

غیرملکی فورسز کے حوالے سے افواہیں درست نہیں، سعودی وزارت دفاع

ویب ڈیسک: سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ غیرملکی فورسز کے حوالے سے افواہیں درست نہیں.
تفصیلات کے مطابق سعودیہ نے کنگ فہد ائیربیس پر غیرملکی افواج کی موجودگی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
میڈیا کے مطابق سعودی عرب، یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔
واضح رہے حوثیوں پر امریکی اور برطانوی افواج کے حملوں سے قبل یہ افواہ پھیلائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ جمعرات کی رات لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی بموں کی سپلائی رفح پر استعمال ہونے کے خدشے پر روکی، انٹونی بلنکن