عمران

ڈونلڈلواورباجوہ کو بےنقاب کرنےکی سزا دی جا رہی ہے‘عمران خان

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے‘چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کے پانچویں پارہ کی 8 ویں آیت پڑھ لیں ‘قران میں ہے کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو۔
کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بلے کے کیس کی سماعت کے لیے پانچ رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا ‘سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جیل میں ہونا پی ٹی ائی کا خاتمہ اور نواز شریف کے کیس معاف ہونا لندن پلان کا حصہ ہے‘سب کچھ یہ بتانے کے لیے ہو رہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔
توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے چھ لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی لی مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی‘ان کے سارے کیسز بند ہیں ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے‘سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ واحد آدمی ہوں جس نے 27 سال جدوجہد کر کے پارٹی کو اس جگہ پہنچایا‘سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی‘آج پیش گوئی کر رہا ہوں کہ ان کو دھچکا لگنے والا ہے
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی‘انہیں لوگوں کا غصہ آٹھ فروری کو نظر آئے گا‘پارٹی اس وجہ سے کرش نہیں ہوئی کیونکہ عوام ساتھ کھڑی ہے‘پی ٹی آئی کے 850 ٹکٹ تھے مشاورت کے لیے رجسٹر بھی جیل نہیں آنے دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا‘نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا۔
نواز شریف نے ابھی بھی دو امپائر کھڑے کیے ہوئے ہیں‘ایک ایمپائر نے نو بال دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس