پاک ایران کشیدگی،قومی ائیرلائنز کو ایرانی روٹ استعمال نہ کرنےکی ہدایت

ویب ڈیسک: پاک ایران کشیدگی کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے احتجاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کےمطابق پاکستان ائیرلائنز سمیت تمام ملکی ائیر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق یورپ اور سینٹرل ایشیا سے آنے والی پی آئی اے سمیت تمام ملکی ائیر لائنز کو مسقط کے فضائی روٹ سے بحیرہ عرب کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاک ایران کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے دیگر اسلامی ممالک بھی حالات مزید بگڑنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہورمیں 4دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک