بانی پی ٹی آئی کی جانب سےخلائی مخلوق کاذکر،عدالت میں قہقہے

یہ سب کچھ خلائی مخلوق کرنل صاحب کرا رہے ہیں، عمران خان نے عدالت میں لگے کیمرے کو ہاتھ ہلادیا،190 ملین پاؤنڈز ریفرنس فرد جرم عائد نہ ہو سکی
ویب ڈیسک :یہ سب کچھ خلائی مخلوق کرنل صاحب کرا رہے ہیں،190ملین پاﺅنڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران عمران خان نے عدالت میں لگے کیمرے کو ہاتھ ہلادیا، لوگ ہنس پڑے
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی اور کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
عمران خان نے عدالت میں بیان دیا کہ فرد جرم میں لکھی قانونی اصطلاحات وکیل ہی سمجھا سکتے ہیں، وکیل کی غیر موجودگی میں چارج قبول ہی نہیں کرتا، یہ سب کچھ خلائی مخلوق کرنل صاحب جو دیکھ رہے ہیں وہ کرا رہے ہیں۔ عمران خان نے یہ کہہ کر عدالت میں لگے کیمرے کی جانب دیکھا اور ہاتھ ہلاکر اونچی آواز میں بولا ” کرنل صاحب! میں عمران بول رہا ہوں۔
بانی پی ٹی آئی کے اس اقدام پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
بعدازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک موخر کردی۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی