پشاور، مسلح رہزنوں کی فائرنگ، فریداللہ نامی شخص جاں بحق، عوام کا احتجاج

ویب ڈیسک: تھانہ شاہ پور کی حدود محمد زئی میں دن دیہاڑے مسلح رہزنی کا واقعہ رونما ہوا۔ مسلح رہزنوں کی فائرنگ کے واقعہ میں فریداللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
مسلح رہزن فرید اللہ سے گائے چھیننے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اس میں ناکامی پر مسلح راہزنوں کی فائرنگ سے فریداللہ جاں بحق ہو گیا ۔ اس واقعہ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔
مظاہرین نے سوری پل بلاک کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پشاور کے مصروف روڈ سورے پل پر احتجاج کرنے اور اس دوران سڑک بند کرنے سے جہاں عوام کو تکلیف ہوئی وہاں اس سے بیماروں اور کمزور راہگیروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایمبولینس پھس چکیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل،جواب طلب