پاکستان میں انتخابات

غیر مساویانہ رویہ، پاکستان میں انتخابات کے رنگ ماند پڑ گئے، عرب میڈیا

ویب ڈیسک: عرب میڈیا کے مطابق غیر مساویانہ رویہ سے پاکستان میں انتخابات کے رنگ ماند پڑ گئے۔
عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں انتخابات سے پہلے ایک جشن کا سماں ہوا کرتا تھا۔
ہر طرف سیاسی جماعتوں کے رنگین جھنڈے فضاوں میں لہراتے دکھائی دیتے تھے۔
ہر گلی کے نکڑ پر میٹنگز ہوا کرتی تھیں، ریلیاں نکالی جاتی تھیں۔
زوردار جلسے ہوا کرتے تھے لیکن اس 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے رنگ پھیکے نظر آرہے ہیں۔
پاکستان میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے یہ دعویٰ عرب خبر رساں ادارے کا ہے جس نے پاکستانی انتخابات کی رنگینیوں کا ایک تجزیہ پیش کیا ہے۔
تجزیہ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک جماعت کو انتخابی مہم سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ایک کو بھرپور موقع دیا جارہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود ووٹرز تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ووٹنگ ہوگی یا مزید تاخیر ہوگی۔
کچھ لوگوں نے خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اس تمام صورتحال کے باعث ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور