حامد کرزئی کا ایک بار پھر

حامد کرزئی کا ایک بار پھر لڑکیوں کے سکول کھولنے پر اصرار

ویب ڈیسک: سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ایک بار پھر لڑکیوں کے سکول کھولنے پر اصرار کیا ہے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان کیلئے جاپان کے خصوصی نمائندے کے نائب میساکو تاکاہاشی سے ملاقات میں ایک بار پھر لڑکیوں کے سکول اور یونیورسٹیاں کھولنے پر اصرار کیا ہے۔
سابق صدر کرزئی کے ایکس پیج پر ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران کابل اور ٹوکیو کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ سابق صدر نے ملک میں مستقل امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلئے قومی مذاکرات کے آغاز کو ضروری قرار دیا اور انہوں نے افغانستان کے عوام کیلئے جاپان کی مدد پر شکریہ بھی ادا کیا۔
سابق صدر حامد کرزئی نے ایک بار پھر لڑکیوں کے سکول اور یونیورسٹیاں کھولنے پر اصرار کیا ہے اور مسٹر کرزئی نے کئی بار سکول کھولنے کی آواز اُٹھائی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا