روس کے زیرِ قبضہ

روس کے زیرِ قبضہ علاقے ڈونٹسک میں دھماکے، 25 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: روس کے زیرِ قبضہ علاقے ڈونٹسک میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ ڈونیٹسک کے بازار میں دھماکے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق روس کے زیرِکنٹرول شہر ڈونیٹسک کے مضافات میں ایک بازار میں گولہ باری کے نتیجے میں کم ازکم 25 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈونیٹسک میں روسی متعین شدہ حکام کے سربراہ ڈینس پوشیلن نے کہا کہ ٹیکسٹلشچک کے مضافاتی علاقے پر حملہ یوکرین کی فوج نے کیا تھا۔
پشیلن نے کہا کہ اس علاقے کو 155 ایم ایم کیلیبر اور 152 ایم ایم کیلیبر آرٹلری کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ گولے کوراخوف اور کراسنوہریوکا کی سمت سے مغرب کی طرف فائر کئے گئے تھے۔
جبکہ ان حملوں پر یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر