طوفان ایشا سے برطانیہ اور آئر لینڈ میں تباہی، 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: طوفان ایشا نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں تباہی مچا دی۔ 159 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کے نتیجے میں ہر سو تباہی دکھائی دینے لگی ہے۔ اس طوفان ایشا کے باعث مختلف حادثات میں 2 افرادہلاک ہوگئے جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق طوفان ایشا کے باعث سکاٹ لینڈ میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اور سیلاب کے پیش نظر درجنوں سکول بند کردیے گئے۔

مزید پڑھیں:  جنگ کے لئے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا