بچہ زخمی

جمرود :چیتے کے حملے میں بچہ زخمی ‘لوگوں نے مار کر چمڑا اتار دیا

ویب ڈیسک :جمرود کی تحصیل باڑہ میں جنگلی چیتے کے حملے میں بچہ زخمی ہو گیا ۔
واقعہ تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر میں پیش آیا جہاں جنگلی چیتے نے حملہ کرکے ایک بچے کو زخمی کردیا۔
مقامی لوگوں نے اپنی حفاظت کی خاطر گولیاں چلا کر چیتے کو موقع پر ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے چیتے کو مارنے کے بعد اس کا چمڑا بھی اتار دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق کے حصول میں وکلاء برادری ہمارا ساتھ دے، علی امین گنڈاپور