خیبر پختونخوا میں برفباری، سیاحوں کی حفاظت کیلئے اقدامات فائنل

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں برفباری شروع ہوتے ہی سیاحوں کا تانتا بندھ گیا ہے ۔ اس لئے ان کی حفاظت کیلئے ریسکیو 1122 کی جانب سے تمام تر اقدامات فائنل کر لئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی حفاظت کیلئے حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں آپریشنل گاڑیاں اور سٹاف مکمل طور پر فعال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں برفباری کے دوران تمام سیاحتی مقامات پر قائم ریسکیو سٹیشنز کو ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خدمات کے لیے 1122 پر کال کی جائے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی ملی بھگت سے ٹیکس چوری جاری ہے،خواجہ آصف