پشاور، بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان، ضلعی انتظامیہ الرٹ

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبہ خیبرپختوانخوا کے تمام اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں برفباری مزید کچھ دن جاری رہ سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے اعلامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے نیا مراسلہ جاری کردیا۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی ہر قسم مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں اور برفباری جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے مراسلہ میں انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جبکہ سیاحوں کو بھی موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جہانگیرہ کے عوام کا احتجاج، مین جی ٹو روڈ بند