سٹاک مارکیٹ

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج مثبت رجحان رہا

ویب ڈیسک: سٹاک مارکیٹ میں کئی دنوں سے برقرار مندی کے بعد آج مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 62 ہزار 100 ہوگیا۔
اس کے بعد 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 62 ہزار 390 پوائنٹس پر آگیا۔
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا کیونکہ 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح سے نیچے چلا گیا تھا۔
یاد رہے اس سے قبل پیر کو سرمایہ کاروں کے 1 کھرب 15 ارب اور 76 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر : دریائے پنجکوڑہ میں 11سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق