میٹرک امتحانات

پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کی داخلہ تاریخ میں توسیع کردی

ویب ڈیسک :پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 کی داخلہ تاریخ میں توسیع کر دی۔
کنٹرولر کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق امیدوار نارمل فیس کے ساتھ 19 فروری تک فارم جمع کر سکتے ہیں۔
نئے شیڈول کے مطابق جماعت نہم پرائیویٹ اور ریگولر طلبہ کے لیے نارمل فیس2200 روپے ‘ جماعت دہم امیدواروں کے لیے 2600 روپے نارمل فیس مقررکردی گئی ۔
طلبہ یکم مارچ تک لیٹ فیس ،8 مارچ تک ڈبل فیس اور 15 مارچ تک ٹرپل فیس کے ساتھ فارم جمع کر سکتے ہیں‘میٹرک سالانہ امتحان 18 اپریل 2024 سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  تہران، شہید ایرانی صدر و دیگر حکام کی آخری رسومات کی ادائیگی