بارش اور برفباری

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری جاری

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے متعدد مقامات پر بارش اور برفباری جاری ہے، جس وجہ سے آزاد کشمیر لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔
آزادکشمیر میں مظفرآباد، باغ اور حویلی سمیت متعدد مقامات پر بارش جاری ہے، نیلم، ویلی، پونچھ اور سدھنوتی کے بالائی علاقوں میں برفباری سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
گریس میں برفباری سے راستے بند ہیں، ایک واقعے میں لوگوں نے مریضہ کو شدید برفباری میں کندھوں پر اُٹھا کر اسپتال منتقل کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لواری ٹنل پر ڈھائی فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے، سوات میں مالم جبہ، کالام سمیت بالائی مقامات پر برفباری تین دن سے جاری ہے۔
لوئر دیر، صوابی، مالاکنڈ اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نرس اغوا، ڈی پی او لا لاتعلقی کا اظہار